22 بھارتی ماہی گیر واہگہ کے ذریعے بھارت روانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : کراچی میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو بھارت روانہ کرنے کے لیے لاہور منتقل کیا گیا۔
کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔
بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور
پڑھیں:
بھارت میں لگژری برانڈ کی کولہاپوری چپل؛ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے
اٹلی کے لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے کولہا پوری چپل کا لمیٹڈ کلیکشن لانچ کرنے کی تیاری کرلی۔ایک جوڑی کی قیمت 930 امریکی ڈالر (84 ہزار بھارتی روپے، 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔
پراڈا نے ان چپلوں کی فروخت کا اعلان کرناٹکا اور مہاراشٹرا ریاستوں کی انڈین لیدر ڈیویلپمنٹ کارپوریشنز کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کے بعد کیا۔
پراڈا کے ہیڈ آف کارپوریٹ رسپانسبلیٹی لورینزو برٹیلی کا کہنا تھا کہ کمپنی اس چپل کو بنانے میں اصل چپل ساز کے معیار کے ساتھ اپنی تکنیک شامل کرے گی۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کلیکشن فروری 2026 میں پراڈا کے دنیا بھر میں موجود 40 اسٹورز اور آن لائن فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔
مہاراشٹرا اور کرناٹکا کی کارپوریشنز کے ساتھ یادداشت پر دستخط کے بعد کمپنی ان ریاستوں میں سینڈل کے دو ہزار جوڑے بنائے گی جو بھارتی ہنرکاری اور اطالوی ٹیکنالوجی کا امتزاج ہوگا۔