سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔لندن میں بھٹو سکالر شپ پروگرام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 سکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کے  لئے  ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو سکالرشپس دی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی 2 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ہے، جرائم کا مسئلہ موجود ہے، سیف سٹی پروگرام کے تحت کراچی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سکالر شپ

پڑھیں:

سندھ کے پانی کے مسلے پر رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیرِ اعظم طریقہ کار واضح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے معاملات بہتر کرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، یہ جیل جا کر ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہے وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر لوگ کیوں چلے جاتے ہیں؟۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • مراد علی شاہ شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ’دودھ جلیبی، عمران خان اور مراد سعید‘، ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا انٹرویو
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
  • سندھ کے پانی کے مسلے پر رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان
  • ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈز روکنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا
  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان