پاکستان انڈونیشیا کو ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت برآمد کریگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان انڈونیشیاء کو ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت برآمد کرے گا ۔میڈیا رپورٹ میں انڈونیشیا کی نیشنل فوڈ ایجنسی کے سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے گوشت خریدنے کا فیصلہ بھارت کے مقابلے میں کم قیمت کی وجہ سے کیا گیا ہے،انڈونیشیا نے گزشتہ سال بھارت سے بھینس کا گوشت درآمد کیا تھا۔
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا نے 2025 تک ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گائے کا گوشت اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھینس کا گوشت میٹرک ٹن ایک لاکھ
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 617 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 933 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 210 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 2