کراچی:

 

نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین فخر زمان انجری کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے پویلین لوٹے اور ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کے لیے میدان میں کھڑا ہونا بھی کسی امتحان سے کم نہ تھا۔ تاہم اس کے باوجود انہیں بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا، جس پر مداحوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر زمان کے قدم لرز رہے تھے، وہ مشکل سے چل رہے تھے، لیکن پھر بھی ہمت کرکے پویلین کی طرف بڑھتے رہے۔

ڈریسنگ روم میں پہنچتے ہی ان کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں سنبھالا اور حوصلہ دیا مگر ان کے چہرے پر چھائی بے بسی سب کچھ کہہ رہی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: فخرزمان کی انجری، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟

کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے کہ جب فخر زمان پہلے ہی انجری کا شکار تھے تو انہیں مزید خطرہ مول لیکر بیٹنگ کے لیے کیوں بھیجا گیا؟ کیا یہ فیصلہ ان کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل

 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں ایک ڈاکٹر نے 77 سالہ بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ 17 اپریل کو ضلعی اسپتال میں پیش آیا، جس کی ویڈیو موقع پر موجود افراد نے موبائل فون پر ریکارڈ کی۔
متاثرہ بزرگ ادھو لال جوشی اپنی بیمار بیوی کو علاج کے لیے اسپتال لائے تھے، ان کے مطابق وہ عام مریضوں کے ساتھ قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک ڈاکٹر نے اُن سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
بزرگ کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈاکٹر نے پوچھا کہ تم قطار میں کیوں کھڑے ہو؟ میں نے کچھ وضاحت دینے کی کوشش کی تو اس نے مجھے تھپڑ مار دیا، میرا چشمہ توڑ دیا اور پولیس چوکی کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے لات ماری ہے، میری پرچی پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ میری بیوی کو بھی دھکا دیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تو مذکورہ ڈاکٹر جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عوامی دباؤ پر اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
  • ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • ’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
  • شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل
  • ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل  
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
  • آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل