مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، مجسٹریٹ و عملہ قبرستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
مصطفیٰ عامر—فائل فوٹو
مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل عملہ، مجسٹریٹ اور پولیس قبرستان پہنچ گئے۔
مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان پہنچ گئے۔
مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم ارمغان کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔
قبر کشائی کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کی جا رہی ہیں۔
مصطفیٰ عامر کی کچھ دیر میں ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی قبر کشائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا
---فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے، فنگرپرنٹس تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کے مطابق اوورسیزپاکستانیز کی آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔
مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔