پنجاب میں ٹورازم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کی باضابطہ منظوری کے لئے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔  تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکزمیں تبدیل کیا جائے گا۔ فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی ہے جن میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی۔ منصوبے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے پہلی بار پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2024 بھی لاگو کر دیا گیا ہے جبکہ پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کر لی گئی 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے پنجاب کے تاریخی مقامات کی تین مراحل میں بحالی کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا اور جولائی میں ٹینڈرنگ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پہلا مرحلہ جون میں شروع ہوگا جبکہ دیگر تاریخی مقامات کی بحالی دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مکمل ہوگی۔  

سیاحتی منصوبوں کے پی سی وَن کی فوری تیاری کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ بانسرا گلی، ٹورسٹ ویلیج اور16 پارکس کی تعمیر بھی شامل ہے۔ تاریخی شہر ٹیکسلا کو انٹرنیشنل "ٹورسٹ سٹی" بنایا جائے گا جبکہ  سویٹزرلینڈ کی طرز پر چھانگا مانگاکو جدید تفریح گاہ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

ٹیکسلا میں بودھ مت کے پیروکاروں کی سہولت کے لئے عبادت گاہیں اور سدھارتا کے نام سے نئی گیلریزبھی تعمیر ہوں گی۔

سکھ برادری کی سہولت کے لئے 46 غیرفعال گردوارے بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ سیاحت کے فروغ کے لئے بہترین سڑکیں تعمیر، انفراسٹرکچر کی مکمل اپ گریڈیشن اور عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹوریزم کی بحالی کے اس پروگرام کے ذریعے پنجاب کو  بہتریں ٹوریزم ڈیسٹینیشن بنائیں گے۔ پوری دنیا کو پنجاب کا مہمان بنائیں گے اور پانچ دریاﺅں کی دھرتی کے تہذیبی رنگ دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی مذاہب، زمانوں اور ثقافتوں کے دریابہتے آئے ہیں۔ ہماری تاریخ، ثقافت اور ورثہ کی حفاظت آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔ سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ پنجاب اور پاکستان کا عالمی امیج دنیا میں نئی شان سے چمکے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تاریخی مقامات ٹورازم اینڈ کے لئے

پڑھیں:

بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے

— فائل فوٹو

بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ، بیکری اور بیوریجز  پلانٹ پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران...

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق  فوڈ اتھارٹی اہلکاروں  نے دبئی چوک، غلہ منڈی روڈ اور حسینی چوک کے علاقوں میں کارروائی کی۔

اس موقع پر اتھارٹی نے چائینیز نمک، زائد المیعاد چکن اور فنگس زدہ سبزیاں تلف کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش
  • عوامی مقامات پرتھوکنے والے کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا
  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • لاہور، تاریخی مقامات پر تھوکنے، کوڑا پھینکنے اور توڑ پھوڑ پر جرمانہ ہوگا
  • ’تھوکنے ، کوڑا پھینکنے پر10 ہزار روپے جرمانہ ‘ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ 
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر