بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دونوں کی طلاق کی خبریں کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جج نے ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ کے بارے میں پوچھا گیا تو دونوں نے کہا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جج نے جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020ء میں ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا کے مطابق

پڑھیں:

نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں  زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال  منتقل کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔

 

متعلقہ مضامین

  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا
  • بھارتی پولیس افسر متنازعہ وقف ترمیمی قانون کیخلاف بطور احتجاج مستعفی