Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:01:13 GMT
گوجرانوالہ: اسٹیل مل میں آتشزدگی، 4 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
گوجرانوالہ کے ایک اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیل مل
پڑھیں:
چترال: امریکی شکاری تھامس گریگ اسٹیل کا توشی شاشامیںشکار کیے گئے نایاب کشمیری مارخور کیساتھ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-30