کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا، کل وطن جائینگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے گئے، جو کل واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیے جائیں گے۔
کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان جبکہ 19 ہندو شامل ہیں۔
کراچی کی جیل میں قید کی سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں کل لاہور کی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
اِن ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ ڈھائی سے 3 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا۔
ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی جرم کی سزا مکمل کر لی ہے، انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر کے ان کے وطن روانہ کیا جا رہا ہے۔
جیل سے رہائی کے وقت ماہی گیروں کو اخراجات کی معقول رقم اور تحائف بھی دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد شاہ کے مطابق لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں مزید 198 بھارتی ماہی گیر سزا کاٹ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماہی گیروں کو رہا کر جیل سے
پڑھیں:
وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج جدہ کے دورے پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان کم از کم 6 معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ان معاہدوں میں خلا، توانائی، صحت، سائنس و تحقیق، ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی جیسے شعبے شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران حج سے متعلق امور خصوصاً بھارتی عازمین کے کوٹے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت کا حج کوٹہ 2025 کے لیے بڑھا کر ایک لاکھ 75 ہزار 25 کردیا گیا ہے، جو 2014 میں ایک لاکھ 36 ہزار 20 تھا۔ تاہم، معاہدوں میں تاخیر کے باعث قریباً 42 ہزار بھارتی عازمین اس سال حج ادا نہیں کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: مودی سرکار کا وقف ترمیمی بل کی آڑ میں مسلمانوں کی زمینیں ہتھیانے کا حربہ
سعودی ولی عہد اور مودی کے درمیان یہ ملاقات نہ صرف تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر مبنی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم ہوگی بلکہ دونوں رہنما ’اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کے دوسرے اجلاس کی بھی مشترکہ صدارت کریں گے، جو 2019 میں مودی کے پہلے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر قائم کی گئی تھی۔
بھارت کے سفیر سہیل اعجاز خان نے جدہ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جدہ صدیوں سے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا مرکز رہا ہے اور مکہ مکرمہ کے لیے دروازہ بھی، کیونکہ تمام عمرہ اور حج زائرین اسی راستے سے گزرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی نریندر مودی سے ملاقات، تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق
وزیراعظم مودی بدھ کو جدہ میں ایک فیکٹری کا بھی دورہ کریں گے جہاں بڑی تعداد میں بھارتی کارکن کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ مودی کو 2016 میں سعودی عرب کا اعلیٰ ترین سول اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بھارتی وزیراعظم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جدہ حج کوٹہ سعودی ولی عہد عازمین حج نریندر مودی وزیراعظم محمد بن سلمان