ریاض : سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔ 

سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔

ترمیم شدہ قانونِ محنت کی 38 شقوں میں تبدیلی، 7 شقوں کو خارج اور 2 نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آجر اور اجیر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

نئی ترامیم کے مطابق بہن یا بھائی کے انتقال پر کارکن کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی 6 ہفتے لازمی ہوگی، جبکہ مزید 6 ہفتے کی اضافی چھٹی کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

چھٹی والے دن کام کرنے پر آجر اضافی اجرت دینے کا پابند ہوگا۔ تجرباتی مدت بڑھا کر 180 دن کر دی گئی ہے، اور اس دوران معاہدہ ختم کرنے کا اختیار فریقین کو حاصل ہوگا۔

استعفے کی صورت میں کارکن کو 30 دن کا نوٹس دینا ہوگا، جبکہ نوکری سے برخاستگی پر آجر کو 60 دن کا نوٹس دینا ہوگا۔ آجر پر لازم ہوگا کہ وہ کارکن کو رہائش فراہم کرے یا پھر رہائش اور ٹرانسپورٹ الاؤنس دے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم کارکنوں کے حقوق کے تحفظ، کام کے بہتر ماحول اور اجرتی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گی، جبکہ ان قوانین سے غیر ملکی ملازمین کو بھی فائدہ ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور جلسہ: کارکن نہ لانے پر پی ٹی آئی کے 25 ضلعی عہدیداروں کو شوکاز نوٹس

تحریک انصاف نے پشاور میں منعقدہ جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

یہ جلسہ 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا تھا، جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی قیادت نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد یہ کارروائی کی، کیونکہ ضلعی تنظیم مقررہ تعداد میں کارکنوں کو جلسہ گاہ لانے میں ناکام رہی۔

پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی تنظیم کے عہدیداروں نے پارٹی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور جلسے کے لیے کارکنوں کی مؤثر متحرک سازی میں ناکامی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: کے پی میں گورنر راج یا عمران خان کی کسی اور جیل منتقلی سے ملک انارکی کی طرف جائے گا، اسد قیصر

نوٹس میں تمام متعلقہ عہدیداروں کو تین دن کے اندر تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹسز کے اجرا کے بعد کئی ضلعی عہدیداروں نے اپنے استعفے بھی پارٹی قیادت کو پیش کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استعفے پشاور جلسہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شوکاز نوٹس وزیر اعلی

متعلقہ مضامین

  • اقامہ، سرحدی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
  • پشاور جلسہ: کارکن نہ لانے پر پی ٹی آئی کے 25 ضلعی عہدیداروں کو شوکاز نوٹس
  • متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی کی سزاؤں میں بڑی تبدیلیاں
  • متحدہ عرب امارات، جنسی جرائم اور جسم فروشی کی سزاؤں میں بڑی تبدیلیاں
  • بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ: کیش ادائیگی پر پابندی
  • حیدرآباد: لیبر ہال میں عالمی انسانی حقوق کے دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے عبداللطیف نظامانی خطاب کررہے ہیں
  • امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں نئے دن کا اضافہ کردیا
  • فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی
  • متحدہ عرب امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں ایک نئے دن کا اضافہ کردیا
  • جرمنی نے پاکستانیوں کیلئے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا