تھائی لینڈ، امارات، سعودیہ سمیت 6 ملکوں سے مزید 30 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور تھائی لینڈ سمیت مختلف 6 ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 2 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 8، یو ای اے سے 17 پاکستانیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا۔
سعودیہ، امریکا، چین، ترکی، زمبابوے، سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ماریشس میں بغیر دستاویزات کے پہنچے 2 ماہی گیروں کی لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق نہیں کی جس پر انہیں بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔
ماہی گیروں سمیت 5 افراد کو اے ایچ ٹی سی کے حوالے کیا گیا ہے۔
عمان اور بحرین میں پاسپورٹ ختم ہونے پر 2 جبکہ تھائی لینڈ پہنچے 1 پاکستانی کو اپنے وزٹ کی وضاحت کرنے میں ناکامی پر بے دخل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
پشاور:افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔
خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔