شکارپور : موبائل فون نہ ملنے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
عبدالجبار ابڑو: شکارپور میں میاں صاحب کے قریب زرخیل واسی نوجوان نے موبائل فون نہ ملنے پر مبینہ زہر پی کر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون نہ لے کر دینے پر 18 سالا نوجوان سہیل جہلن نے مبینہ زہر پی کر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل جہلن نے مبینہ زہر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں شکارپور ہسپتال سے سکھر رفر کیا گیا لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا اور جانبحق ہوگیا۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد:پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی۔
پی ای سی گورننگ باڈی اجلاس میں ینگ انجینئرز فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ پلیٹ فارم ہوگا۔
ملک بھر سے ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
فورم ینگ انجینئرز کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، ینگ انجینئرز کی لیڈر شپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم کے تحت نوجوان انجینئرز کے لیے ٹریننگز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
نوجوان انجینئرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔
چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوانوں کی آواز بنے گا، نوجوان انجینئرز کی رہنمائی اور مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوجوان انجینئرز کا قومی ترقی میں کلیدی کردار ہے، فورم نوجوان انجینئرز کے لیے ایک شفاف اور موثر پلیٹ فارم بنے گا۔
Post Views: 1