چین کی سافٹ پاور رینکنگ دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
چین کی سافٹ پاور رینکنگ دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
سافٹ پاور میں چین کی سرمایہ کاری کے نتائج سامنے آ رہے ہیں
بیجنگ :
” گلوبل سافٹ پاور انڈیکس 2025 ” لندن میں جاری کیا گیا جس میں چین کی سافٹ پاور رینکنگ گزشتہ سال کے تیسرے نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد برطانیہ، جاپان اور جرمنی بالترتیب تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
برطانوی کنسلٹنگ فرم “برانڈ فنانس” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 سے اب تک چین نے 8 سافٹ پاور ستونوں میں سے 6 اور دو تہائی مخصوص اشاروں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ ترقی چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فروغ، پائیدار ترقی اور مقامی برانڈز کے اثر و رسوخ کی مسلسل مضبوطی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
برانڈ فنانس کے صدر ڈیوڈ ہیگرڈ کا کہنا ہے کہ سافٹ پاور میں چین کی سرمایہ کاری کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ، چین نے 2025 میں پہلی بار اپنی سافٹ پاور رینکنگ میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو چین کی اپنی معاشی کشش کو مضبوط بنانے، ثقافتی شناخت کو ظاہر کرنے اور اپنی سلامتی اور حکمرانی کو مضبوط بنانے کے ثمرات کی عکاسی کرتا ہے۔
برانڈ فنانس دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں 170،000 سے زائد جواب دہندگان کے سروے کے ذریعے نیشنل برانڈ اوئرنس پر دنیا کے سب سے جامع سروے میں سے ایک ہے، جس میں اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کے گلوبل امیج کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین کی
پڑھیں:
سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی نے لے لی۔ اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔