صرافہ مارکیٹ میں سونا بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 1ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا3 لاکھ 9ہزارروپے پرپہنچ گیااسی طرح 10گرام سونیکی قیمت857 روپیبڑھ کر 2لاکھ 64 ہزار917روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کے اضافے سیفی اونس سونا2953 ڈالرپر پہنچ گیا۔
تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپوکا افتتاح
لاہور (کامرس ڈیسک) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی جاوید اقبال نے تیسری سندر انڈسٹریل ایکسپو 2025 کا افتتاح کر دیا،ایکسپو میں300 کے قریب معروف ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو زر شاد، ڈی جی نیب محمد احترام ڈار، سید نبیل ہاشمی، محسن سید، شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، حافظ میاں محمد نعمان سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔افتتاح کے موقع پر چئیرمین پیڈمک سمیت دیگر مہمانوں نے گرین اسٹیٹ پالیسی کے تحت پودے لگائے اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز لگانے والے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح
کراچی:میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ ہیں مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہوجائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر سال لاکھوں جانور آتے ہیں، کراچی والے ہزاروں کی تعداد میں نادرن بائی پاس کی اس منڈی سے جانور خریدتے ہیں، دعا ہے اللہ قربانی قبول فرمائے اور بیوپاریوں کے روزگار میں برکت دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں ایک دوسرے کی مشکلات میں کمی لائیں، سیکیورٹی کے مسائل حل کریں گے اور صفائی، خریداروں اور بیوپاریوں کا خیال رکھیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مویشی منڈی کے سبب کراچی میں رونق آتی ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کماسکیں۔
منڈی انتظامیہ کو شان دار انتظامات پر مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری دنوں میں ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ ہر سہولت فراہم کرےگی، کراچی والے سخی ہیں امید ہے بڑے پیمانے پر تجارت ہوگی، تبدیلی کا لفظ خراب ہوگیا ہے یہ بہتری کا سال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے نمائندوں نے بہتری کا سفر شروع کیا ہے اور یہ سفر جاری رہےگا۔