Jasarat News:
2025-04-22@07:09:48 GMT

وافی انرجی نے 2024 کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤرخہ31 دسمبر، 2024ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے سنہ2024ء میں 3.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ 2023ء میں اسے 5.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے نتائج میں شیل گروپ کی جانب سے اپنے واجبات سے دستبرداری کے باعث ہونے والی ایک مرتبہ کی آمدنی مبلغ 10.

7 ارب روپے بھی شامل تھی۔شیل پاکستان لمیٹڈ نے، حال ہی میں، باضابطہ طور پر اپنا نام وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں تبدیل کر لیا، جس سے سعودی عرب میں قائم شدہ اور اسیاد گروپ سے وابستہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ اکثریتی حصص دار بن گئی ہے اور اب کمپنی کے پاس کل جاری کردہ شیئر کیپیٹل کا تقریبا 87.78 فیصد حصہ ہے۔ شیل برانڈ، ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت، پاکستان میں برقرار رہے گاجبکہ وافی انرجی خصوصی برانڈ لائسنس یافتہ ہوگی۔لیوبریکنٹس کے کاروبار نے شیل ہیلکس اور شیل ایڈوانس کے ساتھ اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھایا جبکہ کان کنی کے شعبے میں کمپنی نے سینڈک گولڈ اینڈ کاپر کان کنی کے منصوبے میں پریمیم جیت حاصل کی اور تھر کول پراجیکٹ میں بھی خصوصی شراکت داری قائم کی۔ نقل و حرکت کے کاروبار نے بھی اہم پیش رفت کی ۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران ردوبدل دیکھا گیا ہے۔ جہاں روایتی بیٹریوں کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے وہیں لیتھیم بیٹریاں سستے داموں دستیاب ہیں۔ جس سے صارفین کو بجلی کے متبادل ذرائع میسر آ رہے ہیں۔

اس کے علاؤہ سولر پینلز بھی سستے ہوئے ہیں۔

بیٹریوں کی تازہ ترین قیمتیں (اپریل 2025) 20 تا 40 ایمپیئر آور برانڈ ماڈل پلیٹس گنجائش قیمت (روپے)
AGS GR-46 9 30 Ah 9,600
Exide SOLAR-50 5 20 Ah 7,000
Osaka 12GEN-MR35 5 20 Ah 7,200
Phoenix XP50+L 9 32 Ah 11,300
Volta CR65L+ 11 40 Ah 13,100
41 تا 75 ایمپیئر آور برانڈ ماڈل پلیٹس گنجائش قیمت (روپے)
AGS GR-65 13 45 Ah 13,400
Exide N65L 11 45 Ah 13,100
Phoenix XP-75R 9 50 Ah 15,200
Volta MF80L 11 75 Ah 17,500
Osaka MF-100L 13 80 Ah 19,000
76 تا 105 ایمپیئر آور برانڈ ماڈل پلیٹس گنجائش قیمت (روپے)
AGS HB-100R 15 80 Ah 20,500
Exide HP150 13 95 Ah 26,250
Osaka T125-S 15 100 Ah 23,000
Volta P-135 S 17 105 Ah 28,500
سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں کمی لیتھیئم بیٹری سابقہ قیمت: 400,000 روپے نئی قیمت: 380,000 روپے فرق: 20,000 روپے کمی ٹیوبولر بیٹری سابقہ قیمت: 70,000 روپے نئی قیمت: 55,000 روپے فرق: 15,000 روپے کمی سولر پینلز کی قیمت میں بھی کمی

حالیہ رپورٹ کے مطابق، سولر پینلز کی قیمت 30 سے 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جونمایاں کمی ہے۔ اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

برانڈقسم / تفصیلقیمت (روپے فی واٹ)
لونجی ہائی مو X10 37
لونجی سنگل گلاس 29
لونجی بائی فیشل ڈبل گلاس ہائی-مو 7 33
جے اے سنگل گلاس 28
جے اے بائی فیشل ڈبل گلاس 30
جنکو سنگل گلاس 28
جنکو این ٹائپ ڈبل گلاس 31
ٹرائنا سنگل گلاس 28
ٹرائنا این ٹائپ 31
کینیڈین ٹاپ کان 33
جے ایم دستاویزی 27
ایسٹرو انرجی دستاویزی 30
رینا دستاویزی 28
فونُو دستاویزی 27
ہواسن 29
زیڈ این شائن 29
اوسٹا انرجی 29
میسن 28

وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 8,000 میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے۔ اب مقامی سطح پر سولر انورٹر اور دیگر اشیاء کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔
مزیدپڑھیں:سندھ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کی شرائط کیا ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • سعودی آرامکو اور چینی کمپنی بی وائی ڈی کا کار ٹیک الائنس کا اعلان
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • امریکی برانڈ صوفی کونسل اور اسرائیل کی حمائت
  • ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئےسافٹ ویئر تیار
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • اوورسیز کانفرنس انتہائی مؤثر رہی، زبردست نتائج سامنے آئیں گے، رانا گلزار
  • ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان