پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب نے کہاہے کہ موسم سرماکی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے، واسا کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے سارا شہر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تمام دعوے ناکام ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہر کے بیشتر راستوں پر پانی کھڑا ہوچکاہے۔ اہم چوکوںمیں پانی کھڑا ہونے سے کئی جگہوں پر مسافر گاڑیاں بند ہوگئی جس میںبیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرکے تمام روڈزپرسارادن ٹریفک جام رہی ۔ انتظامیہ نے اپنی پوری توجہ چند ایک وی آئی پی علاقوں پر مرکوز کر رکھی ہے جبکہ باقی سارے شہر کو لاوارث قرار دے کر ڈبودیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے نپٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کو وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔ صورت حال کا نوٹس نہ لیا گیا تو شہر بھر میں وبائی بیماریاں پھیل جائیں گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
ویب ڈیسک: پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برفباری سے شاہراہِ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہونے سے ناران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
شاہراہِ کاغان پر موجود بڑے گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کر دی گئی، روڈ بحال ہونے کے بعد سیاح اب ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
پولیس حکام کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئندہ تین روز تک ناران میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔
این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہِ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک کھولنے کا کام جاری ہے، ناران سے بابو سر ٹاپ تک مئی کے آخر تک روڈ کو مکمل بحال کر دیا جائے گا۔