نواب یوسف تالپور کے انتقال پر پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئررہنما عبدالمنان صدیقی، وارڈ 5 کنٹومینٹ بورڈ کے سابق ٹکٹ ہولڈرارتضی’ شیخ، یو سی گاڑی کھاتہ حیدرآباد کے وائیس چیئرمین آصف علی زرداری، عبدالمنان صدیقی کی پرسنل ٹیم ورک کے ممبران نثاراحمد کھوکھر، پرویزحسین، امیرعلی سومرو، سحرش نگرقاسم آباد ٹیم ورک کے ممبران اشرف علی زرداری، منورعلی سومرو، وارڈ 5 ٹیم ورک کے ممبران ملک حنیف، وزیراحمد، وسیم مغل، وارڈ 6 ٹیم ورک کے ممبران عرفان احمد، عبدالکریم صدیقی، یاسربروہی اور یو سی 134 یونٹ 5 لطیف آباد ٹیم ورک کے ممبران انتظارراجپوت، حمزہ بلوچ اورنوید احمد صدیقی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما، سینئرسیاستدان ممبرقومی اسمبلی نواب یوسف تالپورکے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے ان کی ہمیشہ کی جدائی سے پارٹی اپنے ایک اچھے، سچے، مخلص، بہادراور تجربہ کار ساتھی سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے ایم آر ڈی تحریک کے دوران قید و بند کی صعوبتوں اور دیگر تکالیفوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ان کی پارٹی کیلیے کی گئی گرانقدرخدمات اوردی گئی قربانیوں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکے گا انہوں نے اپنے بیان میں مرحوم کے فرزند نواب تہمور تالپورو دیگراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اورسوگواران کو اپنے پیارے کی جدائی کو برداشت کرتے ہوئے صبروجمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیم ورک کے ممبران
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
لاہور:دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پیپلز پارٹی کیلیے نعمت بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے 2رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ پارٹی کو بنیاد کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور حکومت میں رہتے ہوئے ایک آزاد موقف اپنانے کا موقع دے رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازعہ نہروں کے منصوبے کو روکنے کے مطالبے سے انکار کرنے اور حکومت سے حمایت واپس لینے کی وارننگ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اس تعطل کے تلخ نتائج کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو بالآخر سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
اور پیپلز پارٹی کی قیادت والی سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور ان کے والد صدر مملکت آصف علی زرداری معاملے پر دونوں ایک پیج پر ہیں۔