Express News:
2025-04-22@05:58:52 GMT

کرم میں امدادی قافلوں سے لوٹا گیا سامان برآمد

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امدادی قافلوں کا لوٹا گیا سامان اور نقد و ادویات برآمد کرلی گئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ  17 فروری کو  کرم حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں پیش رفت ہوئی، ہنگو میں پولیس کے چھاپے کے دوران کرم قافلے سے لوٹا گیا سامان ، نقدی اور ادویات برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان نے لوٹی گئی ادویات فروخت کرنے کا اعتراف جرم بھی کیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کرم میں امدادی قافلے پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ 57 ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 63 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جائے وقوعہ پہنچتے ہی دومقامات سے فائرنگ ہوئی، شرپسندوں کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 8افرادجاں بحق ہوئے۔

مقدمہ متن کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 20 سویلین بھی زخمی ہوئے،:قافلے میں شامل بہت سی گاڑیوں لوٹنے کے بعد شرپسندوں نے نظر آتش بھی کیا جس کے بعد 9 گاڑیاں علیزئی پہنچنے میں کامیاب جبکہ 33 گاڑیوں کو واپس بھیجا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب تک10شرپسندوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

نئی نہروں کے معاملے میں مزید شدت،بین الصوبائی تجارت کو مفلوج، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔

سندھ میں نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے۔ خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر وکلا کے دھرنے نے چوتھے روز میں داخل ہو کر ملک کی بین الصوبائی تجارت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جن میں ٹرک، مال بردار گاڑیاں اور مویشیوں سے لدی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی گاڑیاں واپس لوٹ گئیں۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ آبادی سے دور پھنسی گاڑیوں میں لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں جبکہ مویشیوں کی ہلاکت کے خدشات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔سکھر، نوشہروفیروز، خیرپور، گھوٹکی اور ڈہرکی سمیت مختلف شہروں میں بھی دھرنے اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ڈہرکی میں مظاہرین نے دیگر صوبوں کو سامان کی فراہمی روک دی ہے۔مظاہرین نے وفاقی حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مہلت ختم ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل سخت تر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
  • نئی نہروں کے معاملے میں مزید شدت،بین الصوبائی تجارت کو مفلوج، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
  • امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں
  • احتجاج کے باعث اہم سڑک بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
  • فلسطینی ریڈ کراس نے طبّی کارکنوں پر حملے کی اسرائیلی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟
  • وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ
  • سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
  • راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک