ماہ رمضان سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ گران فروشی اور مصنوعی مہنگائی کے سیلاب کو روکتے ہوئے دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور دو نمبری کا سدباب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ کا مہینہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی عبادت بندگی اور عبودیت کا مہینہ ہے۔ حکومت ماہ مبارک رمضان کے دوران احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان دین اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا لہٰذا اس میں دینی اور اسلامی شعائر کا احترام اور ماہ مبارک رمضان کا احترام ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی زیر صدارت ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے منعقدہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اہل سنت کے صوبائی رہنماء قاضی شہر پیر سید اعجاز علی شاہ، جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماء مولانا وزیر علی، ہندو پنچایت کے صدر لال چند سیتلانی مسیحی رہنماء پادری شیرون یوسف و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک اسلامی ملک میں سرعام ہوٹلوں کا کھلنا روزہ اور ماہ مبارک کے تقدس کی پامالی کسی طور درست نہیں۔ ماہ مبارک رمضان میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ گران فروشی اور مصنوعی مہنگائی کے سیلاب کو روکتے ہوئے دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور دو نمبری کا سدباب کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بالخصوص جیکب آباد میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ اغواء برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی کی مسلسل وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں۔ ایسے میں ایس ایس پی جیکب آباد کی طرف سے دینی مراکز، مساجد، امام بارگاہوں اور علماء کرام کی سیکیورٹی کلوز کرنا افسوسناک عمل ہے۔ اگر ایس ایس پی جیکب آباد نے ضلع میں مثالی امن قائم کیا ہے تو اپنی سیکیورٹی بھی کلوز کریں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ بعض با اثر وڈیرے مجرموں کی حوصلہ پشت پناہی کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ماہ مبارک رمضان ڈومکی نے کہا علامہ مقصود جیکب آباد نے کہا کہ

پڑھیں:

علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائدِ اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی صورت میں شرمندۂ تعبیر ہوا۔

علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی دعوت ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال نے مسلمانوں کو صرف سیاسی طور پر ہی نہیں، بلکہ فکری، روحانی طور پر بھی متحد کیا۔

وزیرِ اعظم نے دور حاضر کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کو سماجی تقسیم، عالمی چیلنجز کا سامنا ہے تو اقبال کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں، علامہ اقبال نے علم، عمل، یقینِ محکم اور خود اعتمادی پر زور دیا ہے، ہمیں ان کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشی خود انحصاری، قومی یک جہتی کو فروغ دینا ہو گا، اقبال کا فلسفہ، شاعری ہمیں بتاتی ہے ایک مثالی معاشرہ کیسے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ایسا معاشرہ جہاں انصاف، محنت اور اخلاقیات کو فوقیت حاصل ہو۔

نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ  علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پر پہنچا سکتے ہیں، آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اقبال کے خوابوں کو حقیقت بنائیں، ہمیں نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ 

وزیرِ اعظم پاکستان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال کے یومِ وفات پرعہد کریں کہ ہم ان کے نظریات کو انفرادی، اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں گے، ایک مضبوط، خود مختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی تذلیل کی جا رہی ہے، سماجی و سیاسی رہنماء
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی