Daily Ausaf:
2025-12-13@23:08:01 GMT

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم منصوبہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ملک میں اسمگل ایرانی آئل کی فروخت بڑھے گی۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں غیرمعیاری تیل کی فروخت میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم ڈیلرز کے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔

خط کے متن کے مطابق ڈیلرز نے اس سیکٹر میں کھربوں کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، بطور مارکیٹ اسٹیک ہولڈرز بغیر مشاورت کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا، ڈی ریگولیشن پر پہلے بھی بات چیت کے ذریعے فیصلے کا طے ہوا تھا۔پیٹرولیم ڈیلرز نے خط میں مزید کہا ہے کہ وزیر پیٹرولیم معاملے پر ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کریں۔

منصوبے کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) مسابقتی نرخوں پر ایندھن فروخت کر سکیں گی تاکہ وہ اپنی مارکیٹ شیئر میں اضافہ کر سکیں، جبکہ قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی۔ایندھن کی لاگت کو کم کرنے کے لیے، حکومت نے آئل ریفائنریز کو پیٹرولیم مصنوعات میں 5 فیصد تک ایتھنول شامل کرنے کی اجازت دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پیٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-11

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلیے 18فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50روپے فی لیٹر بڑھانا پڑے گی۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔ عبد السمیع خان نے کہا کہ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے، حکومت مارجن 8فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی کروائے۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو 8فیصد قسطوں میں بڑھا کر دے دے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • افواہیں دم توڑ گئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کا موقف
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
  • پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں  پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان
  • عوام کیلیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ