کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے مسلسل ملک کی توجہ ہٹانے میں مشغول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے ایک بار پھر بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں حالات اتنے خراب ہیں کہ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے کو مجبور ہیں اور مودی حکومت اس حقیقت سے مسلسل ملک کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی ہے۔ اس میں "انڈیاز گریجویٹ اسکل انڈیکس 2025ء" کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملک میں صرف 42.

6 فیصد گریجویٹ ہی روزگار کے لئے اہل ہیں یعنی 57.4 فیصد گریجویٹ کو روزگار نہیں مل پایا ہے اور اس کی وجہ ہے ان کے اندر کوئی ہنر نہ ہونا۔ جے رام رمیش نے لکھا ہے کہ آج نوجوان بے روزگاری سے مایوس اور ناامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ لاکھوں نوجوان بیرون ملک جا کر روزگار ڈھونڈنے کو مجبور ہیں، لیکن مودی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے مسلسل ملک کی توجہ ہٹانے میں مشغول ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ رپورٹ کے خوفناک اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان میں 57.4 فیصد گریجویٹ بے روزگار ہیں کیونکہ ڈگری اور ہنر میں فرق مانتے ہوئے پرائیویٹ کمپنیاں اور صنعتیں انہیں روزگار کے لئے اہل نہیں مان رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی مکمل توجہ اپنے کچھ چنندہ دوستوں کو فائدہ پہنچانے پر ہے، جس وجہ سے ہندوستان میں نصف سے زیادہ نوجوان نوکری حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہے لیکن اگر وہی بے روزگار رہیں گے تو ترقی کیسے ممکن ہے۔ جے رام رمیش نے حکومت سے سوال پوچھا کہ حکومت جواب دے کہ نظام تعلیم کو صنعتوں کی ضرورتوں کے مطابق کیوں نہیں بدلا گیا، مہارت کی ترقی اور پیشہ ورانہ تعلیم کو مین اسٹریم میں کب لایا جائے گا اور ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کے لئے حکومت کی کیا حکمت عملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس معیشت کو سنبھالنے کے طریقے اور بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی کے حوالے سے حکومت پر حملہ کرتی رہی ہے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا تھا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل بڑھتی بے روزگاری اور مہنگائی نے نچلے اور متوسط طبقے کی فیملیوں کے لئے زندگی کو بہت مشکل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اب ایسے بجٹ کی ضرورت ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے راحت دے، گزشتہ 10 سالوں میں مہنگائی نے عام لوگوں کی جیبیں خالی کر دی ہیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مودی حکومت بے روزگاری روزگار کے بے روزگار نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، اقوام متحدہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرحراست کے دوران مبینہ غیر انسانی اور نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ عمران خان کی حراست کے حالات کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے جمعہ کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایسے سلوک کی اطلاعات اگر درست ہیں تو یہ صورتحال تشدد یا غیر انسانی و ہتک آمیز سلوک کے زمرے میں آ سکتی ہیں میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ عمران خان کی حراست کے حالات بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق یقینی بنائے جائیں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصینے واضح کیا کہ طویل یا غیر معینہ مدت تک تنہائی میں رکھنا بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت ممنوع ہے 15 دن سے زائد تنہائی نفسیاتی تشدد کے مترادف سمجھی جاتی ہے اس لیے عمران خان کی تنہائی فوری طور پر ختم کی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پر عائد ٹرمپ ٹیرف ختم کرنے کیلیے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
  • بھارت: شادی کے دباؤ پر نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر دیا
  • "پیکس سیلیکا" میں بھارت کی غیر شمولیت مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے، کانگریس
  • بھارت پر عائد ٹیرف ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
  • بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ: کیش ادائیگی پر پابندی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری
  • عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، اقوام متحدہ
  • امریکی کانگریس میں بھارت سے تعلقات میں جمود، پاکستان کو کلیدی شراکت دار قرار دینے پر بحث
  • بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
  • افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام، مضمحل فضا میں تازہ ہوا کا جھونکا