Islam Times:
2025-04-22@06:04:47 GMT

ڈاکٹر امجد علی کیخلاف نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

ڈاکٹر امجد علی کیخلاف نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

این اے 2 سوات سے پی ٹی آئی کے ایم این اے کے خلاف درخواست کی سماعت 27 فروری کو ہوگی، ان کے خلاف اثاثہ جات میں تضاد کا کیس ہے، ان کے خلاف درخواست عزیز اللہ نے دائر کی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر نااہلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔ این اے 2 سوات سے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف درخواست کی سماعت 27 فروری کو ہوگی، ڈاکٹر امجد علی کے خلاف اثاثہ جات میں تضاد کا کیس ہے، ڈاکٹر امجد کے خلاف درخواست عزیز اللہ نے دائر کی۔ الیکشن کمیشن میں جمشید احمد دستی کے خلاف بھی اثاثہ جات کیس کی سماعت 27 فروری کو ہوگی، امیر اکبر کی درخواست پر جمشید احمد دستی کی نااہلی کیس کی سماعت مقرر ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے خلاف درخواست ڈاکٹر امجد علی کی سماعت

پڑھیں:

بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست

ڈھاکا:

بنگلادیش کی جانب سے مفرور شیخ حسینہ واجد  کے خلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلا دیشی پولیس نے شیخ حسینہ کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس کی درخواست کرکے  عالمی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 12 دیگر افراد کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

بنگلادیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد شیخ حسینہ سمیت تمام  مفرور ملزمان کو عالمی سطح پر قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے چیف پراسیکیوٹر نے نومبر میں انٹرپول کی مدد مانگی تھی، جس کے بعد نیشنل سینٹرل بیورو نے یہ باضابطہ کارروائی کی ہے۔

شیخ حسینہ واجد پر مظالم اور مختلف جرائم کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر گھیراؤ کی تیاریاں جاری ہیں۔  اس وقت شیخ حسینہ کو بھارت نے پناہ دی ہوئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے عالمی سطح پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • رنویر الہ آبادیا کیس کی تحقیقات مکمل، پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • 9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی