صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔
ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہےکہ کشمش 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدقہ فطر اور فدیہ صوم
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
— فائل فوٹوسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔