پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی جوائنٹ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، رمضان المبارک اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبے بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بین الاقوامی کرکٹ سیریز سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہوگا، خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سیریز اور ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاری مکمل، اب شائقین آئیں اور اسٹیڈیمز کو بھر دیں، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام پر امن ماحول میں کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہوں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کو تمام متعلقہ محکمہ جات سے مکمل کوآرڈی نیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

‘پر امن ہارس اینڈ کیٹل شو سے بھی عوام محظوظ ہو رہے ہیں‘

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لاہور میں پر امن ہارس اینڈ کیٹل شو سے بھی عوام محظوظ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، کمشنر لاہور اور متعلقہ اداروں سے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات خواجہ سلمان رفیق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات خواجہ سلمان رفیق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق چیمپیئنز ٹرافی امن و امان کی کرکٹ سیریز نے کہا کہ کے دوران کی ہدایت کے لیے

پڑھیں:

چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر

چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل رانڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
  • مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات