آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک جلانے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 21 فروری بروز جمعہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ آفاق احمد کو 11 فروری کی رات کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آفاق احمد
پڑھیں:
جوڈیشل پالیسی سازکمیٹی کااجلاس‘جبری گمشدگی‘ کمرشل مقدمات پر مؤثرردعمل کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-25
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ کیا گیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا56 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا نفاذ، مقدمات کے فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد اور عدالتوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے لیے قومی گائیڈلائنز کی تیاری شامل ہے۔کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد مقدمات نمٹانے کے ریکارڈ کو سراہا۔ پشاور ہائی کورٹ کے وراثتی مقدمات کے نظام کی تعریف کی اور تمام ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کے فوری آغاز کی منظوری دی۔2019ء تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز کو 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور جیل اصلاحات پر صوبائی حکومتوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔