صرف 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانیوں نے امارات کا رخ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد/ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) ویزہ پابندیوں میں نرمی کے بعد صرف 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ذہشان خانزادہ نے کی، اس موقع پر وزارت کے افسران نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ویزہ مسائل اب کم ہوچکے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزہ پابندیوں میں نرمی کی گئی، اس کے بعد مسائل کم ہوئے اور گزشتہ 6 ماہ کے عرصے میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای پہنچ چکے ہیں تاہم پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں امارات کے متعلقہ اداروں کے ساتھ ویزہ پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے بھی کوشاں ہے۔
(جاری ہے)
وزارت کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 19 ممالک میں پاکستان کے 24 کمیونٹی ویلفئیر اتاشی ہیں، جن کو قونصلر رسائی حاصل ہے، پاکستان کا صرف ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، اسی معاملے پر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ وزارت کے ساتھ ملاقات کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم پاکستانی سفارت خانے اور یو اے ای وزارت کے درمیان اب تک ملاقات نہیں ہوسکی۔ اجلاس میں سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے، اس کے علاوہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) میں ایک کروڑ پرائیویٹ ملازمین رجسٹرڈ ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ویزہ پابندیوں وزارت کے یو اے ای کے ساتھ
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، عبداللہ بن زید النہیان پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ
اس سے قبل روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا
یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے،جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان عبداللہ بن زید النہیان نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای