رمضان پیکیج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری کر دئیے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارت آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔
وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے، پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔
وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس بار وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعظم رمضان ریلیف پیکیج وزارت آئی ٹی کے لیے
پڑھیں:
کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی
حنیف عباسی— فائل فوٹووزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ آر آئی سی میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا او پی ڈی بلاک بن رہا ہے، اس پروجیکٹ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تائید حاصل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے دن رات ملک کی خدمت کر کے قوم کا اعتماد بحال کیا ہے، بین الاقوامی اشاریے بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سب سے زیادہ مریض کے پی سے آتے ہیں، کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ جو بھی مسائل ہیں ان کو وفاقی سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔