پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز

لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔

پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں کھنچاؤ کے سبب انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کے حوالے سے اگلے روز آگاہ کیا جائے گا۔

تاہم پی سی بی کے مطابق فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور اب یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باقاعدہ باہر ہوچکے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہورہے بلکہ انہیں لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس تصدیق کے بعد پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی انجری کے شکار کھلاڑی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ فٹ ہے یا ان فٹ اور اس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پی سی بی نے فخر زمان کی تمام رپورٹس آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی ہے اور کمیٹی جائزہ لینے کے بعد جواب دے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے متبادل کھلاڑیوں پر غور ہورہا ہے مگر امام الحق کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔

پاکستان کے لیے یہ دوسرا بڑا جھٹکا ہے کہ اس سے قبل جنوری میں صائم ایوب جنوبی افریقہ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔ ابتدا میں یہ خیال تھا کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہوجائیں گے مگر بعد میں انہیں طویل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

فخر زمان نیوزی لینڈ کے اوپنر وِل ینگ کے شاٹ کا پیچھا کرتے ہوئے گرگئے تھے جس کے بعد ان کے جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی۔ زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ان کی جگہ کامران غلام نے لی۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز فخر زمان کے پھٹوں میں موچ آنے پر ان کا معائنہ کررہے ہیں اور ان کے بارے میں مزید تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے متبادل کھلاڑی سے باہر

پڑھیں:

سابق آسٹریلوی کھلاڑی کو 4 سال قید کی سزا، وجہ کیا بنی؟

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ 55 سالہ سلیٹر کو عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی، تاہم ایک سال سے زائد وقت جیل میں گزارنے اور سزا جزوی طور پر معطل ہونے کے بعد وہ اب رہا ہو گئے ہیں۔

سلیٹر پر دسمبر 2023 سے اپریل 2024 کے دوران کوئنزلینڈ کے سن شائن کوسٹ میں خاتون پر حملہ، گلا گھونٹنے، زبردستی داخلے اور تعاقب سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت میں جج گِلین کیش نے ریمارکس دیے کہ سلیٹر شراب نوشی کے عادی ہیں اور بحالی ان کے لیے آسان نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان

یاد رہے، سلیٹر 1993 سے 2001 تک 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے 5000 سے زائد رنز بنائے، 14 سینچریاں اور 21 نصف سینچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے انگلینڈ میں ڈربی شائر کاؤنٹی کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلی اور بعد ازاں معروف کمنٹیٹر بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سابق آسٹریلوی کرکٹ شراب نوشی مائیکل سلیٹر مشہور کمنٹیٹر

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کھلاڑی کو 4 سال قید کی سزا، وجہ کیا بنی؟
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
  • جواہر لال نہرو سے صرف خاندانی وراثت نہیں بلکہ سچائی اور حوصلے کا سبق بھی ملا، راہل گاندھی
  • خرم شیر زمان کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ
  • پاکستان کی بقا کے لئے کھوئی ہوئی لیڈرشپ کو تلاش کر نے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع
  • ہمیں بڑے نام نہیں، پرفارمر کی تلاش تھی
  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان