گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز!
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
فلک بوس کہساروں کی سرزمین گلگت بلتستان کے فطری حسن اور جغرافیائی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔ حال ہی میں گلگت بلتستان سے خوش آئند خبریں ملی ہیں۔ چیف منسٹر گلبر خان کی حالیہ پریس کانفرنس بہت اہمیت کی حامل تھی ۔اس پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ تاریخی اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے جو کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ گلبر خان نے یہ بھی بتایا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔خطے میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مفاہمت کے ماحول میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔لینڈ ریفارمز کے تحت زمینوں کو عوامی ملکیت میں دیا جانا ایک تاریخی نوعیت کا اقدام ہے۔ اس لائق تحسین اقدام سے گلگت بلتستان کی حکومت نے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کی ہے ۔ایک طویل عرصے سے عوام یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں زمین کی ملکیت کا حق دیا جائے۔ سابقہ حکومت کی عدم توجہی اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے یہ دیرینہ عوامی مطالبہ التوا کا شکار تھا ۔چیف منسٹر گلگت بلتستان کے اس تاریخی اعلان سے خطے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔عوام کی سطح پہ یہ اطمینان وطن عزیز کے استحکام اور بقا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔یہ امر لائق تحسین ہے کہ لینڈ ریفارمز کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اہم منصوبوں پہ حکومتی پیشرفت کا بھی اعلان کیا۔
موجودہ حکومت ان احسن اقدامات کی بدولت تادیر تاریخ میں اچھے لفظوں سے یاد رکھی جائے گی۔یہ پہلو خاص اہمیت کا حامل ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں لینڈ ریفارمز کا اقدام پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ عوام کو زمین کی ملکیت کا حق دے کر ریاست پاکستان نے خطے میں مقبوضہ کشمیر پر ظلم و ستم ڈھانے والی بھارتی ریاست کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام محکوم نہیں بلکہ اپنے تمام معاملات میں خود مختار ہیں۔ پاکستان کے اس خوبصورت اقدام کے برعکس چھ برس قبل غاصب بھارتی ریاست نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری پر کاری وار کیا اور آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو پامال کر دیا ۔ دنیا بھر میں کشمیری عوام بھارتی ریاست کے سیاہ اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت کے غاصبانہ رویے کے برعکس آزاد کشمیر میں ایک خود مختار حکومت فعال ہے ۔جبکہ گلگت بلتستان کی اسمبلی اور اس کے منتخب نمائندے اپنے معاملات جمہوری طریقے سے مکمل خود مختاری کے ساتھ طے کر رہے ہیں۔ حاجی گلبر خان کی قیادت میں گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ اس حکومت نے مختصر وقت میں ٹیکس وصولی کے 80 فیصد اہداف کامیابی سے مکمل کیے ہیں ۔ وزیر اعلی گلبر خان نے کہا کہ امن و امان کی بحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیف منسٹر نے اپنی پریس کانفرنس میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت گلگت بلتستان کے حصے کی رقم کی جلد ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔دستیاب اطلاعات کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت گلگت بلتستان کو اس کے حصے کے 250 ارب روپے اداکئے جائیں گے ۔اس حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ این ایف سی اوارڈ کے تحت ملنے والی رقم سے حاجی گلبر خان کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور سہولت کے لیے بہت سے اہم منصوبے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔یہ پہلو نہایت اہم ہے کہ طویل عرصے سے ازلی دشمن بھارت نے اپنی نگاہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے خطے پر گاڑ رکھی ہیں۔
گزشتہ کچھ سالوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کے لیے بھارت نے بہت سی سازشیں کی۔ ان سازشوں کے ذریعے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جاری بھیانک ریاستی جرائم پہ پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ پاکستان اور چین کے گہرے سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے لیے بھارت کی خفیہ ایجنسی را ہمہ وقت سازشیں گھڑتی رہتی ہے ۔گلگت بلتستان کی سرزمین پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کا نقطہ آغاز ہے جبکہ بلوچستان میں گوادر پورٹ اس تاریخی منصوبے کا انتہائی مقام ہے ۔سی پیک کو سبوتاژکرنے کے لیے ایک جانب بھارت کے پروردہ دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں تو دوسری جانب اس منصوبے کے نقطہ آغاز گلگت بلتستان میں پروپیگنڈے کے ہتھیار سے عوام کے ذہنوں میں نفرت، تعصب اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے منفی رجحانات کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ حاجی گلبر خان کی قیادت میں گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت دشمن کی ان تمام سازشوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے عوام کی فلاح بہبود اور استحکام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کی گلگت بلتستان کے لینڈ ریفارمز پریس کانفرنس موجودہ حکومت عوام کی فلاح گلبر خان کی چیف منسٹر کے تحت کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
شیعہ علما کونسل گلگت کے جنرل سیکرٹری شیخ علی محمد عابدی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی حکومتی نمائندے کی جانب سے تند و تیز، ذاتی نوعیت اور غیر شائستہ انداز میں گفتگو نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ اس سے خطے کی حساس فضاء کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع گلگت کے جنرل سکریٹری شیخ علی محمد عابدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 19 اپریل 2025ء کو جاری ہونے والی مشیر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مولانا محمد دین کی پریس ریلیز محض ایک بیان نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی شناخت پرامن بقائے باہمی، مذہبی رواداری اور اجتماعی شعور ہے۔ ایسے میں کسی حکومتی نمائندے کی جانب سے تند و تیز، ذاتی نوعیت اور غیر شائستہ انداز میں گفتگو نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ اس سے خطے کی حساس فضاء کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ہمارا سوال ہے کہ کیا مشیر موصوف کی یہ پریس ریلیز آپ کی منظوری سے جاری کی گئی؟ اگر ہاں، تو یہ طرز حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک حکومت اپنے عوام سے اس انداز میں مخاطب ہو رہی ہے جو نفرت، تقسیم اور اشتعال کو ہوا دے رہا ہے۔ اور اگر یہ بیان آپ کی اجازت یا علم کے بغیر جاری کیا گیا ہے تو آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور نالائق مشیروں کو فوراً برطرف کریں تاکہ حکومت کی نیک نامی، شفافیت اور سنجیدگی پر عوام کا اعتماد قائم رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشیر موصوف نے خطیب جامع مسجد امامیہ گلگت جناب آغا سید راحت حسین الحسینی جیسے محترم، سنجیدہ اور باوقار عالم دین کے خلاف جو زبان استعمال کی، وہ گلگت بلتستان کے مہذب سیاسی و سماجی کلچر سے متصادم ہے۔ ان کی باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اختلاف رائے کو ذاتی حملے سمجھتے ہیں اور سنجیدہ تنقید کا جواب اخلاقیات کے دائرے سے باہر نکل کر دینا مناسب سمجھتے ہیں۔ حکومتی پالیسیوں پر تنقید اور سوال اٹھانا ہر باشعور شہری، خصوصاً اہل علم کا آئینی، اخلاقی اور سماجی حق ہے۔ اگر حکومت کی پالیسیاں واقعی عوامی مفاد پر مبنی ہیں تو دلیل و حکمت سے عوام کو مطمئن کیا جائے، نہ کہ ان پر الزام تراشی کر کے ان کی زبان بند کرنے کی کوشش کی جائے۔ مشیر موصوف کا یہ کہنا کہ "دین کو سیاست سے الگ رکھا جائے" نہ صرف فکری گمراہی کی نشانی ہے بلکہ اس قوم کے نظریاتی اساس سے انحراف بھی ہے۔ پاکستان کا قیام ہی کلمہ طیبہ ”لا الہ الا اللہ“ کے نام پر ہوا تھا، اور اس ملک کی بقاء اسی وقت ممکن ہے جب دین اور سیاست کو ہم آہنگی سے مربوط کیا جائے۔