Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:28:39 GMT

کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر3پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر3پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی  ایئرپورٹ پر 3پروازیں منسوخ ہوئیں ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر مداحوں کی پریشانی اور بڑھتی ہوئی افواہوں کے باعث وہ سچ سامنے لانے پر مجبور ہوگئیں۔

سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیوز میں موجود لڑکی مجھ سے بالکل نہیں ملتی۔  یہ ویڈیوز AI (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر نے انکشاف بھی کیا کہ یہ نازیبا ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیں، جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

سامعہ حجاب نے ایک آڈیو کلپ بھی سنائی جس میں ایک مرد ان سے پیسے مانگ رہا ہے۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے۔ میں نے اس شخص کے گھر والوں سے بھی بات کی ہے۔

سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیوز پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز