وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی قطری سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا
پاکستان اور قطر نے انسدادِ منشیات سے متعلق باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی، قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دیدیا۔
قطر کے سفیر نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔
محسن نقوی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کر کے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انسدادِ منشیات سے متعلق خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہو گی، کانفرنس میں قطر کے انسدادِ منشیات کے ادارے کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی ہے، انسدادِ منشیات پر دوست ممالک کے ساتھ قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔
قطر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے، پاک قطر تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: محسن نقوی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹووزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریکِ پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا اور آج مسیحی برادری ملکی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔