Express News:
2025-04-22@11:10:00 GMT

صائم کے بعد فخر بھی چیمپئینز ٹرافی سے باہر

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

اوپنر صائم ایوب کے بعد فخر زمان بھی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان بھارت کیخلاف میچ سے باہر؟ تین نام سامنے آگئے

قومی ٹیم دوپہر ایک بجے 23 فروری کو ہونیوالے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی روانہ ہوگی۔

سلیکٹرز نے فخر زمان کی جگہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے امام الحق، عبداللہ شفیق اور محمد ہریرہ کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان بھی انجرڈ

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فخر زمان کی جگہ امام الحق چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط دعویدار ہیں، وہ تجربہ کار ہونے کے علاوہ جنوبی افریقا کیخلاف وارم اَپ میچ میں 98 رنز کی اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

قبل ازیں دورہ جنوبی افریقا کے دوران اوپنر صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی سے باہر

پڑھیں:

کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں فتح کے بعد اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداحوں نے شبمن کی بہن، روہت کی بیٹی اور کے ایل راہول کی اہلیہ کے بعد شریاس ائیر کی بہن کو نشانے پر رکھ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی بہن شریستا نے ویرات کوہلی کے مداحوں کی جانب سے بھائی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سخت ردعمل دیدیا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ 37 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کی شکست کے بعد ٹیم کے کپتان شریاس ایئر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا، جس میں انکی فیملی پر بھی تنقید کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل

ٹرولنگ کے دوران فیملی کا ذکر کرنے پر شریاس ایئر کی بہن شریستا نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی کہ "لوگ صرف سپورٹ کرنے پر کھلاڑی کے خاندان کو نشانہ بناتے ہیں۔ چاہے ہم اسٹیڈیم میں موجود ہوں یا دور سے سپورٹ کر رہے ہوں، ہماری ٹیم کے لیے محبت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ جو لوگ مجھ پر انگلی اٹھا رہے ہیں، ان کی تنگ نظری نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ شرمناک بھی ہے"۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے کئی میچز میں شریاس کو سپورٹ کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر جیت میں ختم ہوئے۔ لیکن شاید اسکرین کے پیچھے بیٹھ کر ٹرول کرنے والوں کے لیے حقائق کوئی معنی نہیں رکھتے"۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی کھلاڑی کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل شبمن گِل کی بہن، روہت شرما کی بیٹی اور کے ایل راہل کی اہلیہ کو بھی کوہلی کے مداحوں نے ہراساں کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
  • افرادی قوت کے اثاثے کی بے قدری
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • بھارت، طلبہ نے امتحانی کاپیوں میں جوابات کے بجائے پاس کرنے کیلئے فرمائشیں لکھ دیں
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس
  • خرم شیر زمان کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ