ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے، لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہم اواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کرے گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی جائیں گے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک شروع کرے گے، رمضان اور رمضان کے بعد بھی آپشن موجود ہے، ہم روکنے والے نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر جنید اکبر اچھے کام کررہے ہیں، عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، بانی سمیت جو اسیران ان کے لیے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلی ہے۔(جاری ہے)
سلمان اکرم راجہ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے، اس فیصلے سے پارٹی زیادہ متحرک ہوئی ہے، صوابی جلسے میں تعداد کم ہونے کے حوالے سے جنید اکبر لگے ہوئے ہیں، کمی بیشی ہوتی ہے اس کو دیکھ رہے ہیں، بہتری کی کوشش ہمیشہ ہوتی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلمان اکرم
پڑھیں:
سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں علی رضا عنایتی کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر دفاع "خالد بن سلمان" کا دورہ تہران، دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا الحدث سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "علی رضا عنایتی" نے کہا کہ سعودی وزیر دفاع "خالد بن سلمان" کا دورہ تہران، دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔ اس دورے کے بعد تہران اور ریاض کے مابین تعلقات کے جدید دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو سالوں میں سعودی عرب کے ساتھ ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع "خالد بن سلمان" نے گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز ایران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ، قومی سلامتی کے ڈائریکٹر اور صدر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر دفاع نے رہبر معظم انقلاب سے بھی ملاقات کی اور انہیں سعودی بادشاہ کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے خالد بن سلمان سے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران و سعودی عرب کے درمیان تعلقات، دونوں ممالک کے لئے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مکمل کر سکتے ہیں۔