چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کی شمولیت کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)انجری کے باعث فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے قومی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر امام الحق کے قومی ٹیم میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان شاہینز میں شامل تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ اوپن کرنے بھی سعود شکیل آئے تھے اور فخر زمان کو بیٹنگ کے لیے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی متبادل کھلاڑی فخر زمان کے
پڑھیں:
ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
ملک میں گرمی کی لہر کے ساتھ ہیٹ ویو نے بھی دستک دے دی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےبھی الرٹ جاری کردیا۔ ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی شدید لہر کہ ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے۔ شمالی علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے. این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق 22 تا 27 اپریل 2025 کے دوران بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے چند اضلاع ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔