ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔

ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی

ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر جے طیارے کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

جس کے نتیجے میں طیارہ الٹنے سے قبل اس کا دایاں پر زمین سے ٹکرایا، جس کے اثر سے ساختی نقصان ہوا، جس میں دونوں پروں اور دم کے حصے کا نقصان بھی شامل ہے، جبکہ ملبے سے شعلے اور دھواں اٹھنے لگا۔

مزید پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائن حادثہ: کمپنی پر صنفی کوٹے کو فوقیت دینے کا الزام

ایئرپورٹ پر حادثے کے ڈرامائی منظر کے باوجود، تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا جبکہ ابتدائی طور پر 21 مسافروں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں بدھ تک صرف ایک ہی مسافر کو طبی نگہداشت کے تحت قیام کرنا پڑا۔

ڈیلٹا کے سی ای او ایڈ باسٹین نے پرواز کے عملے کے فوری ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہادری سے بلکہ توقع کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیے۔

مزید پڑھیں: بحری جہاز ٹکرانے سے بالٹی مور کا پل تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹرز بشمول نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفتیش کاروں نے فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈرز کو تجزیہ کے لیے برآمد کر لیا ہے۔ہوابازی کے ماہرین نے قیاس کیا ہے کہ کراس ونڈز، پائلٹ کی چال، یا ممکنہ مکینیکل مسائل نے حادثے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: بوئنگ کے تیار کردہ جہازوں میں آئے روز تکنیکی خرابیاں کیوں پیدا ہو رہی ہیں؟

سرکاری طور پر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے اور مکمل رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں مہینوں یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی ایوی ایشن ریگولیٹرز ایئرپورٹ ٹورنٹو ڈیلٹا ایئر لائنز ڈیلٹا ایئرلائن فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کریش لینڈنگ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرپورٹ ٹورنٹو ڈیلٹا ایئر لائنز ڈیلٹا ایئرلائن کریش لینڈنگ ایوی ایشن

پڑھیں:

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دبئی ایئرپورٹ پر مشہور ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مشہور ٹک ٹاکر اور میرے دوست ’پتلو‘ کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا۔

مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔

رجب بٹ نے پتلو کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے، مگر آپ سب کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ضروری تھا۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ میرے اور بھی دوست دوحہ قطر میں ہیں تو میں نے پتلو کو بھی فون کر کے ایک دن کیلیے مدعو کیا تھا، پہلے تو اُس نے انکار کیا مگر پھر وہ مان گیا۔

رجب بٹ کے مطابق ہم نے کل اُس کی ٹکٹ کروادی تھی اور آج صبح اُسے دبئی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی