کراچی:

شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
 

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت  کا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ میں واردات کے دوران ڈاکو کے گولی مارنے سے شہری زخمی ہوا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے  ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ محمد عمر ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور وقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

ڈکیتی مزاحمت پر  قتل ہونے والے نوجوان محمد عمر کے کزن یار خلیل نے بتایا کہ محمد عمر گzشتہ شب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ  بیٹھا ہوا تھا۔اس دوران موٹرسائیکل سوار مسلح 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار شروع کردی۔عمر نے ملزمان کو موبائل فون یا پرس نہیں دیا، جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول عمر ایک ماہ قبل دبئی سے پاکستان آیا تھا۔مقتول عمر دبئی میں والد کے ساتھ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ ان کا آبائی تعلق درہ آدم خیل سے تھا۔  جب کہ  مقتول 5 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔

انہوں نے حکومت سے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے  41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے  پیش نظر  کراچی کے  شہریوں کو احتیاط کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری  غیر ضروری  طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38،  پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری