لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں: عدنان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔
گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان 29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، یہ دیکھنے جہاں شائقین اسٹیڈیم پہنچے، وہیں عدنان صدیقی بھی پیچھے نہ رہے لیکن شائقین کی طرح انہیں بھی مایوسی اور بد انتظامی کا سامنا کرنا پڑا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں وی آئی پی انکلوژر سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں کہا کہ السلام علیکم دوستو! میں اسٹیڈیم آیا ہوں، اب آپ مجھے یہ بتائیے کہ اتنا مہنگا ٹکٹ لیں، اور آنکھوں کے سامنے یہ (راڈ) ہو اور سامنے اتنا بڑا شیڈ ہو تو کیا نظر آئے گا؟
اداکار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسری زبردست بات آپ کو بتاؤں؟ یہ اتنا دور دکھائی دے رہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میں دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پہلا میچ کھیلا گیا۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دے دی۔
اسٹیڈیم میں موجود عدنان صدیقی سمیت دیگر شائقین بھی جہاں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر مایوس دکھائی دیے وہیں اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کے باوجود ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
ہانیہ عامر کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ انسان کو ایسا ہونا چاہیے: کومل میر
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے ہانیہ عامر کی متحرک اور چلبلی شخصیت کی تعریف کی ہے۔
اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران ساتھی اداکارہ و دوست ہانیہ عامر سے متعلق بھی بات کی۔
کومل میر نے ہانیہ عامر کے ذکر پر کہا کہ پہلے میں نے ہانیہ کو صرف کیمرے پر دیکھ رکھا تھا، اب میری ان سے دوستی ہو گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala)
انہوں نے بتایا کہ میں نے جب ہانیہ عامر کو آف کیمرا دیکھا تو میں نے سوچا انسان کو ایسا ہونا چاہیے، ہانیہ عامر ہر چھوٹی چیز کی ویڈیو یا تصویر بناتی ہیں، وہ فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنی اتنی مصروف زندگی سے انسٹاگرام کے لیے بھی وقت نکالتی ہیں اور کانٹینٹ بناتی ہیں۔
کومل میر نے کہا کہ ہانیہ عامر کو یہ بھی باخوبی اندازہ ہے کہ آپ نے سوشل میڈیا پر کیا چیز لگانی ہے اور کیا چیز اپ لوڈ نہیں کرنی۔
کومل میر کا ہانیہ عامر سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دوسری طرف میں ہوں جو ہلتی تک نہیں، کہیں جاتی ہوں تو ایک سیلفی تک نہیں لیتی، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی بھی ٹریننگ ہونی چاہیے۔
Post Views: 1