Daily Ausaf:
2025-04-22@18:57:57 GMT

اوچ شریف، دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت آج ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)اوچ شریف میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے، جو آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بوائز ڈگری کالج میں کرائی جائے گی۔قرآن مجید کی اس منفرد زیارت کا آغاز ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور ایم پی اے مخدوم عامر علی شاہ کریں گے۔یہ قرآن مجید 41 فٹ لمبائی اور 9 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے، جو نہ صرف سائز میں دنیا کا سب سے بڑا ہے، بلکہ یہ کل 31 صفحات پر مشتمل ہے اور 425 دنوں میں ہاتھ سے لکھا گیا۔

فیصل آباد کے پیرامتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے اس قرآن مجید کو قلمی طور پر تحریر کیا ہے۔قرآن مجید کی آیات کا رنگ بلیک ہے، جبکہ ترجمے کا رنگ سرخ اور رموز اوقاف کا رنگ سبز ہے۔ حاشیہ کا رنگ بیلو (پیلا) ہے، جو اس قرآن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے۔یہ عظیم الشان زیارت پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ پروگرام کے طور پر کرائی جا رہی ہے، جس میں عوام کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قرا ن مجید کی کا رنگ

پڑھیں:

کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی:

شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال بدھ 23 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرم و مرطوب موسم کی توقع ہے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کے خاتمے کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کا امکان
  • صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • کراچی کا پارہ چڑھ گیا 
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں  
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات