کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے لاہور میں ’’پنجاب بچاؤ کانفرنس‘‘ کی ایک قراردادجس میں دریائے سندھ کا نام بدل کر ’’دریائے پنجاب‘‘ رکھنے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس طرح کی کسی بھی قرارداد کو سندھ کی توہین اور سندھ دشمنی سمجھتے ہیں، کسی کو بھی سندھ دشمن فیصلوں اور سندھ کی تاریخ اور تہذیب سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلا برادری سے بات چیت اور لاڑکانہ میں معروف تاجر سعید احمد شیخ اور فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے ڈی اے رہنما معظم علی عباسی، کاظم عباسی، فیصل عباسی، جماعت اسلامی لاڑکانہ کے قائم مقام امیر قاری ابو زبیر جکھرو اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جنید احمد ڈہر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ ایسا کوئی بھی عمل یا مطالبہ صوبوں کے درمیان پہلے سے موجود نفرتوں میں مزید اضافہ اور وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اس لیے اب اس طرح کی منفی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، دریائے سندھ ہزاروں سال سے سندھ کی تہذیب کا وارث دریا ہے جس کا نام تبدیل کرنے کی کوئی سازش، کوئی خیال یا کسی بھی قسم کی کوشش انتہائی مذموم عمل ہے۔ سندھ کے عوام اپنے وسائل، پانی اور زمین پر قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ مضبوط پاکستان کے لیے صوبائی حقوق، معدنی وسائل اور یہاں کی سرزمین کا احترام کرنا بہت ضروری ہے۔لہٰذا لاہور میں دریائے سندھ کا نام تبدیل کرنے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کی وفاقی اور صوبائی سطح پر ہر طرح سے مذمت کی جانی چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی

ویب ڈیسک : جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔ 

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینیٹ میں تحریک جمع کرائی۔ 

سینیٹ میں جے یو آئی کی جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق  سندھ کے عوام کے تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جے یو آئی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر غیرقانونی کینالوں کی تعمیر بند کی جائے،  سندھ کی تقسیم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی چھیننے کی ہر سازش کا پارلیمان میں محاسبہ کریں گے، وفاقی حکومت سندھ دشمن منصوبوں پر وضاحت دے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری
  • کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں، سعید غنی
  • کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
  • میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے: سعید غنی
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • عوامی فیصلوں کو ماننا چاہیے، کوئی ادارہ ریاست نہیں، وزیر بلدیات سندھ
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی