کراچی‘معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں، ڈرگ انسپکٹر نے چھاپے مار کر کئی ادویہ تحویل میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ضبط شدہ دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں جبکہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے اس ادویات سے لاتعلقی ظاہر کردیے۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق نیبرول فورٹ بیج ڈی بی0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے008 جعلی ہیں۔ شہری ان کو نہ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ معروف کمپنی نے مذکورہ ادویات کے ان بیجز سے لا تعلقی ظاہر کی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: معروف شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے
فوٹو: فائلپاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم ذاکر حسین کے بھتیجے شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ڈائلیسز پر چل رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ہوگی۔