2 بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 15 دن کا رہ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)ملک میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،ملک میں جاری خشک سالی دو بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 15 دن کا رہ گیا،زیر زمین پانی کے ذخائر بھی کم ہوگئے۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہونگے، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ ایکڑ فٹ ہے‘تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا میں 5 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دریاؤں میں پانی کا بہاؤ29 ہزار کیوسک رہ گیا۔دریائے چناب مرالہ کے مقام پر خشک ہوگیا،مرالہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 3 ہزار کیوسک ریکارڈکیا گیا۔دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ صرف 4 ہزار کیوسک رہ گیا۔حکام کے مطابق دریائے جہلم اور چناب میں گزشتہ 3 ماہ میں پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک تک نہ جا سکا، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 13 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ7 ہزار کیوسک ہے۔ صوبوں کو 16 فی صد کم پانی فراہم کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دو اسپیل کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارش نہ ہونے سے پانی کا شارٹ فال 30 فی صد تک جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پانی کا ذخیرہ ہزار کیوسک کے مقام پر رہ گیا
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 617 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 933 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 210 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 2