چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ فی کلو قیمت180روپے ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور(صباح نیوز)ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175سے 180روپے ہو گئی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔ توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیا ٓ، مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔