غزہ کی بحالی عوام کو بےدخل کیے بغیر ہونی چاہیے، عبداللہ دوم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکال کر اردن اور مصر میں دوبارہ آباد کرنے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے سعودی وزیر سے ملاقات میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوششوں میں اضافے اور عوام کو بےدخل نہ کرنے کی اہمیت پر تقکید کی۔ فارس نیوز کے مطابق، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے بدھ کے روز عمان کے بسمان الزاہر محل میں سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی۔ عبداللہ دوم نے اس ملاقات میں عرب دنیا بالخصوص مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور عرب ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کی کوششوں کی تعریف کی۔
اردنی بادشاہ نے دوبارہ اس بات پر تاکید کی کہ اردن فلسطینی سرزمین پر قبضے اور غزہ یا مغربی کنارے سے فلسطینی عوام کی جبری ہجرت کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوارِ غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوششوں میں اضافہ اور اس کے عوام کی جبری ہجرت کو روکنا انتہائی اہم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو بھی مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردنی بادشاہ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ غزہ کے عوام کو وہاں سے نکال کر اردن اور مصر میں آباد کیا جانا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی ہزاروں مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر کے خلاف بڑی ریلیاں نکالیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے اور “امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں” اور “ظالم کے خلاف مزاحمت” جیسے الفاظ درج تھے۔
بہت سے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی ملک بدری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کوئی آئی سی ای (تارکین وطن کےخلاف کریک ڈانؤن کرنے والی ایجنسی) نہیں، کوئی خوف نہیں، یہاں تارکین وطن کا خیر مقدم ہے کے نعرے لگائے۔
واشنگٹن میں مظاہرین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شفاف طریقہ کار پر عمل درآمد کے حق سمیت طویل عرصے سے رائج قابل احترام آئینی اصولوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔