چین نے زیر آب ذہین کمپیوٹنگ کلسٹر لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
BEIJING:
چین نے ہینان کے لنگشوئی کے ساحل پر زیر آب ذہین کمپیوٹنگ کلسٹر لانچ کردیا۔
اے پی پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین نے صوبے ہینان کے لنگشوئی کے ساحل پر سمندری تہہ پر کمپیوٹنگ کلسٹر کو فعال کردیا ہے، نئی نصب شدہ کلسٹر 400 سے زیادہ اعلیٰ کارکردگی والے سرورز رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاص طور پر یہ کلسٹر مصنوعی ذہانت ایپلی کیشنز کو سپورٹ کرتا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ سہولت نہ صرف ڈیٹا ذخیرہ کرتی ہے بلکہ پانی کے اندر سپرکمپیوٹرکے طور پر بھی کام کرے گی جو 30 سیکنڈ کے اندر 4 ملین ہائی ڈیفینیشن تصاویر پر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو 60 ہزار روایتی کمپیوٹرز کے بیک وقت آپریشن کے برابر ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5.3 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73.5 سال ہے جبکہ پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے پانچ سال کم زندہ رہتے ہیں۔
ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟جانیے
مزید :