پاک-سعودیہ مشترکہ پروڈکشن کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے اطلاعات و نشریات نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکیومینٹریز کی تیاری کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری سے ملاقات کی اور اس دوران صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزرا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، سعودی وژن 2030 کی حمایت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام کانفرنس محض تقریب نہیں بلکہ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب وژن 2030کے اہداف سے آگے بڑھ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی مثالی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، 2030 وژن کے تحت سعودی عرب ہر شعبے کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، پاکستان سعودی عرب برادرانہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی اگلی ملاقات پاکستان میں ہوگی۔
سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کے ساتھ اطلاعات سمیت تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی عرب کے کے درمیان نے کہا کہ کہ سعودی کے لیے
پڑھیں:
سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔