شہید سید حسن نصراللہ کا مقاومتی کردار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی مرکزی رہنما جماعت اسلامی کا انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
حزب اللہ لبنان کے شہید قائد سید حسن نصراللہ ایک فرد یا ایک تحریک؟ شہید سید حسن نصراللہ کا تحریک آزادی فلسطین سے متعلق کردار؟ صہیونی اسرائیل کے خلاف تحریک مقاومت و مزاحمت کے تناظر میں شہید سید حسن نصراللہ کی جدوجہد؟ شہید سید حسن نصراللہ کی سربراہی میں حزب اللہ کا سفر؟ سات اکتوبر کو حماس کے طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کے کلیدی کردار سے متعلق شہید سید حسن نصراللہ کی حکمت عملی؟ اسرائیل کے خلاف حماس کیساتھ شہید سید حسن نصراللہ کی Comprehensive Treaty؟ حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف پالیسیوں میں شہید سید حسن نصراللہ کا کردار؟ شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ ضروری کیوں؟ کیا شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کو دنیا بھر کی ملٹری اکیڈمیز کے اندر نصاب میں شامل کیا جانا چاہیئے؟ شہید سید حسن نصراللہ کا شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اہلسنت و دیگر مذاہب میں مقبولیت و اثر و رسوخ؟ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کا مستقبل؟ حماس و حزب اللہ کی موجودگی میں غزہ پر قبضے کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خواب؟ حماس، حزب اللہ، انصاراللہ کی اسرائیل کیخلاف کامیابیوں کا سہرا رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے سر کیوں؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف پاکستانی سیاسی و مذہبی رہنما و جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے 1984ء میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ناظم جمعیت کراچی رہنے کیساتھ ساتھ صوبائی و مرکزی شوریٰ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے بعد انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، جہاں 1994ء میں وہ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منتخب ہوئے۔ 2000ء سے لیکر 2007ء تک جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سندھ کے امیر بھی رہے۔ وہ جماعت اسلامی کے مختلف فلاحی و رفاحی اداروں سے بھی وابستہ ہیں، جن میں شہداء اسلام فاؤنڈیشن، مسلم ملی ایجوکیشنل ٹرسٹ، الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان خصوصاً کراچی و سندھ بھر میں تمام سیاسی و مذہبی حلقوں میں انکی شخصیت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کیساتھ حزب اللہ لبنان کے شہید قائد سید حسن نصراللہ اور تحریک آزادی فلسطین سے متعلق انکی خدمات و کردار سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے دفتر میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصراللہ کی شہید سید حسن نصراللہ کا ڈاکٹر معراج الہدی جماعت اسلامی حزب اللہ اللہ کی اللہ کا
پڑھیں:
شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، علامہ غلام حُر شبیری
اسلام آباد میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں ''روش شہید علامہ عارف حسین الحسینی سیمینار'' سے خطاب کرتے ہوئے رفیق شہید حسینی کا کہنا تھا کہ آج وحدت اسلامی کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کررہی ہے، آج وحدت کا کردار شہید حسینی اور امام خمینی کا کردار ہے، وحدت اسلامی کو فروغ دینے کے لیے مجلس وحدت کا کردار لائق تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین یورپ کے مرکزی رہنما علامہ غلام حُر شبیری نے کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آج شہید قائد کے راستے پر گامزن ہیں، جنہوں نے اپنی کوششوں اور کاوشوں سے شہید کے افکار کو زندہ رکھا ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں ''روش شہید علامہ عارف حسین الحسینی سیمینار'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ غلام حُر شبیری نے مزید کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی وحدت کے عظیم داعی تھے، وہ وحدت ملی کی وجہ سے شہید ہوئے، آج وحدت اسلامی کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کررہی ہے، آج وحدت کا کردار شہید حسینی اور امام خمینی کا کردار ہے، وحدت اسلامی کو فروغ دینے کے لیے مجلس وحدت کا کردار لائق تحسین ہے، ہمارے ملک میں تکفیریت سر اُٹھا رہی تھی لیکن مجلس وحدت نے اپنی کوششوں سے تکفیریت کا قلعہ قمع کردیا، شہید قائد نے سیاسی منشور کو پیش کیا ملک میں اور قوم کو سیاسی حوالے سے باشعور بنایا۔
اُنہوں نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہمیں سیاسی رموز سکھائے، یہی وجہ ہے کہ اُن کے دور میں ہم نے پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا، اُس راستے کو جس نے دوبارہ زندہ کیا وہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہیں۔ الحمد اللہ آج قیادت بیدار ہے اور میدان میں موجود ہے، آج ہر سیاسی محفل اور پارلیمنٹ کی زینت ہم ہیں، سیاسی و سماجی اعتبار سے ہم باوقار ہیں، آج کوئی فیصلہ ہمارے بغیر ممکن نہیں، ہم فکر خمینی کو زندہ رکھیں گے۔