اجے دیو گن کا اپنی والدہ کی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں!
اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔
مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا بھی کی۔
View this post on InstagramA post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
MEERUT:بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 22 سالہ دولھے کو دھوکا دے کر ان کی 21 سالہ دلہن کی والدہ سے شادی کرادی گئی۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دولھے کے ساتھ مبینہ طور پر دھوکا دیا گیا اور ان کی 21 سالہ دلہن کی 45 سالہ والدہ سے شادی کرادی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ میرٹھ کے علاقے براہماپوری کے رہائشی 22 سالہ محمد عظیم نے شکایت درج کرائی کہ ان کے بھائی اور بھابی نے ان کی شادی ضلع چاملی میں منتشا سے طے کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ شادی 31 مارچ کو ہوئی اور نکاح کے دوران نکاح خواں نے دلہن کا نام طاہرہ لیا اور جب پردہ ہٹایا گیا تو انکشاف ہوا کہ دلہن منتشا کی 45 سالہ بیوہ ماں ہیں اور انہیں دلہن ظاہر کرکے منتشا کے بجائے والدہ سے شادی کرا دی گئی۔
دولھے نے دعویٰ کیا کہ نکاح کی تقریب کے دوران 5 لاکھ بھارتی روپے کا تبادلہ ہوا تھا۔
پولیس کے پاس 17 اپریل کو درج شکایت میں عظیم نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے اس دھوکے پر احتجاج کیا تو ان کے بھائی اور بھابی نے انہیں جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔
سی او براہماپوری سومیہ استھانا نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے، عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اس وقت مزید کوئی قانونی چارہ جوئی جاری رکھنا نہیں چاہتے ہیں۔