ایلون مسک کا Grok 3 چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک سے آگے نکل گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سان فرانسسکو:امریکی ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ایک اور بڑی پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے Grok 3 کو متعارف کرایا ہے۔ یہ جدید ترین AI ماڈل جو فی الحال صرف مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے Premium+ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے کو چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور دیگر معروف AI ماڈلز سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔
Grok 3 کو اپنی کمپیوٹیشنل طاقت اور ذہانت کے لحاظ سے دیگر AI ماڈلز سے 10 گنا زیادہ طاقتور بتایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کی پری ٹریننگ جنوری 2024 میں مکمل ہوئی تھی اور اب یہ مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ایلون مسک کے مطابق صارفین ہر 24 گھنٹے میں اس کی کارکردگی میں اضافہ محسوس کریں گے۔
ایک لائیو ڈیمونسٹریشن کے دوران ایلون مسک نے Grok 3 کی کارکردگی کا موازنہ DeepSeek، Gemini 2 Pro، Claude 3.
Grok 3 کی ایک نمایاں خصوصیت DeepSearch ہے، جو ایک AI سے چلنے والا سرچ انجن ہے۔ یہ ٹول صارفین کو روایتی سرچ رزلٹس سے کہیں بہتر اور درست نتائج فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، Grok 3 کی کوڈنگ کی صلاحیت بھی قابل تعریف ہے۔ ایلون مسک نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے کوڈنگ کے لیے اس ماڈل کا استعمال کیا، جس سے انجینئرز کے سیکڑوں گھنٹے بچ گئے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ AI کو صرف سوالات کے جوابات دینے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اسے انسان کی طرح سوچنا چاہیے، ناقدانہ رائے دینی چاہیے اور بہترین حل پیش کرنے چاہییں اور Grok 3 یہی کام کرتا ہے اور یہ AI کا مستقبل ہے۔
ایلون مسک نے Grok 3 کے مزید اپ گریڈڈ ورژن کا بھی اشارہ دیا ہے، جس میں وائس بیسڈ فیچرز بھی شامل ہوں گے۔ یہ فیچر اسے صارفین کے لیے مزید آسان اور قابل رسائی بنا دے گا،تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کیا Grok 3 کو دیگر AI ماڈلز کی طرح محدود فیچرز کے ساتھ مفت دستیاب کرنے کا ارادہ ہے۔
اب تکGrok 3 صرف ’ایکس‘ کے Premium+ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عام صارفین کو اس جدید ترین AI ماڈل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ممبرشپ لینا ہوگی۔
Grok 3 کی آمد نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ایلون مسک کا یہ نیا ماڈل نہ صرف دیگر AI ماڈلز کو پیچھے چھوڑ رہا ہے بلکہ یہ AI ٹیکنالوجی کے مستقبل کے لیے ایک نئے معیار کو بھی متعارف کروا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ Grok 3 کس طرح دنیا بھر میں AI کے استعمال کو تبدیل کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک نے AI ماڈلز AI ماڈل کے لیے رہا ہے Grok 3 کی
پڑھیں:
جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ
رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ
جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2 ایف اے بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔نیشنل سرٹ ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے ، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ جعلی اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاوڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، نیشنل سرٹ نے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور لاگ اِن سسٹمز جانچنے کی ہدایت کردی ہے ۔نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں اور صارفین کو سکیورٹی اپ ڈیٹس نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تمام ادارے 2 ایف اے بائی پاس کے لیے ریڈ ٹیم ٹیسٹنگ کریں، محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کی جائے۔ اعلامیے کے مطابق محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کریں، لاگ اِن اور ٹوکن جاری کرنے والے سسٹمز کا باقاعدہ آڈٹ ضروری قرارد یدیا گیا ہے ۔