لاہور:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.

magazine)

اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لوہا منوا چکی ہیں۔ چار روز قبل برطانیہ میں ایک فلاحی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کسی اچھے پروجیکٹ کی پیش کش ہوئی تو وہ کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت میں کوئی پروجیکٹ میری سوچ کے مطابق ہوا تو پھر کام کرسکتی ہوں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر بالی ووڈ

پڑھیں:

ورلڈکپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی۔ جنوری میں 3 میچز سری لنکا میں جبکہ 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔

افغانستان، بنگلادیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز جنوری میں کھیلنے ہیں اور بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہی ہے جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوب افریقہ کا دورہ کرے گی۔

دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

میزبان سری لنکا کرکٹ ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ پر 6 میچز کھیلے گی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو تین تین ٹی ٹوئنٹی میچز مل رہے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی لکس ایوارڈز ویڈیو وائرل، ساتھی اداکاروں سے گلے ملنے پر صارفین میں تنازعہ
  • اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کا نظام تیار
  • گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار
  • ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، صارفین بھڑک اٹھے
  • لکس سٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال 2025ء کی بہترین اداکارہ قرار
  • ڈاکٹر وردہ کیس: قتل کیلیے 30 لاکھ ادا کیے گئے، جے آئی ٹی تشکیل
  • لکس اسٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال کی بہترین اداکارہ قرار
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ورلڈکپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آگئیں