بارکھان واقعہ میں قتل ہونے ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد اسحاق کی نمازہ جنازہ امامبارگاہ ممتاز آباد میں ادا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق موٹروے پولیس سے ریٹائر ڈی ایس پی تھے، جن کی ڈیڈ باڈی آبائی شہر ملتان پہنچائی گئی، جنکی نماز جنازہ امام بارگاہ ممتاز آباد میں ادا کی گئی، مرحوم کے سوگواران میں بیوہ اور چھ بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 7 بس مسافروں میں سے دو کا تعلق ملتان اور لودھراں سے ہے، کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کے جن مسافروں کو گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں کیجانب سے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان میں سے دو مسافروں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، قتل ہونے والوں میں محمد اسحاق ملتان جبکہ اجمل لودھراں سے تعلق رکھتے ہیں، ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق موٹروے پولیس سے ریٹائر ڈی ایس پی تھے، جن کی ڈیڈ باڈی آبائی شہر ملتان پہنچائی گئی، جن کی نماز جنازہ امام بارگاہ ممتاز آباد میں ادا کی گئی، مرحوم کے سوگواران میں بیوہ اور چھ بچے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے.
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبد اللّٰہ بن زاید النہیان کا استقبال کیا۔
شیخ عبد اللّٰہ بن زاید اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔